تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

ویڈیو: سکھر میں کورونا کے مریض اور زائرین وارڈ توڑ کر باہر نکل آئے، ہنگامہ آرائی

کراچی: سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے ایک سو سے زائد زائرین وارڈز توڑ کر باہر نکل آئے جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر قرنطینہ سینٹر میں اس وقت 12 سو سے 1500 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے جن میں 150 ایسے لوگ بھی ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، مشتبہ شخس کی جانب سے واٹس ایپ پر وائس میسج کیا گیا کہ علماءکرام اور کارکنوں کو باہر نکال دیا گیا ہے اور زائرین کو وارڈز سے باہر آنے کیلئے اکسایا گیا ۔

اس مشتبہ میسج کے بعد 100 سے زائد زائرین قرنطینہ توڑ کر بلڈنگز کے احاطے میں آ گئے جن میں کئی ایسے افراد بھی شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چی ہے ۔پولیس اور رینجرز نے کالونی کو گھیر لیا ہے اور قرنطینہ سینٹرکے احاطے سے باہر نہیں نکلنے دیا جارہاہے ۔

زائرین کا موقف ہے کہ انتظامیہ ہمیں بے جا قید رکھنا چاہتی ہے ، ، ورثاءسے ملنے سامان لے جانے نہیں دیا جارہاہے ۔ زائرین کا مطالبہ ہے کہ ورثاءاور رضاکاروں کو اندر آنے اور ملاقات کی اجازت دی جائے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،سکھر میں تفتان سے آئے مزید 15 زائرین میںکیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 519 ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 267 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے جب کہ 264 کا علاج جاری ہے۔گزشتہ روز کراچی میں وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پاکستان میں تیسری ہلاکت ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »