تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

عمران خان چھوٹا دل اور ظرف رکھتے ہیں، مراد علی شاہ کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا

وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان اتنا چھوٹا دل اور ظرف رکھتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا نام تک لینا گوارا نہ کیا۔ 

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ کی طرح قوم سے خطاب میں جھوٹ،جھوٹ اورصرف جھوٹ بولا اور عوام کو واضح پیغام دیا کہ ’ساڈے تے نہ رہنا‘ (یعنی ہم پر نہ رہنا) اور گھبرانا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا خطاب ثبوت ہے کہ انہیں کورونا وائرس کی شدت کا اندازہ ہی نہیں اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اتنا چھوٹا دل اور ظرف رکھتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام تک لینا گوارا نہ کیا، مراد علی شاہ نے دن رات محنت کر کے سب سے پہلے کورونا کا مقابلہ کیا اور حفاظتی اقدامات کیے لیکن انہوں نے ان کا نام تک نہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں نہیں بتایا؟ نہ ہی بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کتنا فنڈ مختص کیا اور حکومت کی کیاتیاری ہے؟ ‎ان کے خطاب نے ثابت کردیاکہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے ان پاس واقعی کوئی اہلیت اورصلاحیت نہیں۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق عمران خان 18 ماہ سے عوام کو صرف ’گھبرانا نہیں‘، ’گھبرانا نہیں‘ کا درس دے کر عوام سے کاروبار، روٹی، روزگار، آٹا اور چینی چھین لی اور اب عوام کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے، آج پورے پاکستان کو حکومت کی نااہلی، نالائقی اور بے حسی دیکھ کر شہباز شریف یاد آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‎شہباز شریف قوم کو ’گھبرانا نہیں‘کا لیکچر دینے کے بجائے ان کی حفاظت اور عملی اقدامات کے لیے میدان میں ہوتے لیکن آج ‎کسی اسپتال میں ٹیسٹنگ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں، مریض بھی دہائیاں دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے سندھ یا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام تک نہیں لیا جبکہ سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مراد علی شاہ کے کورونا وائرس سے متعلق اٹھائے اقدامات کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »