تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آباد کے چیئر مین کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپر ز ( آباد ) کے وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت آباد کے چیئر مین محسن شیخانی کررہے تھے ۔

وفد کے دیگر اراکین میں سہیل وارند ، حسین بخشی اورعلی توفیق شامل تھے ۔ملاقات میں روزگار کی فراہمی میں تعمیراتی صنعت کی اہمیت، اسے درپیش مسائل ، وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروجیکٹ، کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گورنر سندھ کے مشیر امید علی جونیجو اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کا انقلابی اقدام ہے اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں آباد کے تعاون کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی صنعت سے کئی شعبے کسی نہ کسی شکل میں منسلک ہیںاور اس صنعت سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اس لئے اسے درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے پاکستان کو بھی خطرہ لاحق ہے اس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وفد کے اراکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر پروجیکٹ میں کام کرنے والوں کے لئے سینی ٹائزز کا اہتمام کیا جائے۔

ملاقات میں آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ نیا پاکستان منصوبہ رہائشی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگااس ضمن میں آباد حکومت سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اورتعمیراتی صنعت کو درپیش مسائل کرنے سے عوام کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »