تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

عمرکوٹ میں شاہ محمود قریشی کا جسلے سے وڈیو لنک خطاب ، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

فائل فوٹو: نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مھم کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیجانب سے وڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کے عمرکوٹ میں وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے وڈیو۔لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا نوٹس لے کر انہیں نااھل کیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا صوبائی صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں وزیراعلی ھاؤس میں اجلاس ہوا

اجلاس میں راشد ربانی، وقار مھدی، عاجز دھامراہ و دیگر صوبائی عھدیدار،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر شاہ۔این ایم ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز ڈویزن و اضلاع کے پارٹی عھدیداروں،سندھ سے سی ای سی و فیڈرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں نثار کھوڑو نے کہا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو کی4 اپریل کو 41 ویں برسی گڑھی خدابخش بھٹو میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 4 اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو میں برسی کا شام 5 بجے بڑا جلسہ عام ہوگا جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر قائدین خطاب کرینگے، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وزیراعظم کیجانب سے غربت کے اندازے کے بعد نیا قومی مالیاتی ایوارڈ جاری کرنے کے اعلان کو مسترد کرتی ہے، وزیراعظم کیجانب سے فوری نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کا اجراء نہ کرنا 18 ویں ترمیم، صوبائی خودمختاری اور آئین کے خلاف ہے، آئینی طور پر ھر پانج سال میں نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کا اجراء کرنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اجراء میں تاخیر کرکے صوبوں کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈال کر صوبوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاھتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کے فوری طور پر نیا قومی مالیاتی ایوارڈ جاری کرکے صوبوں کا حصہ %57 سے بڑھا کر %60 فیصد کیا جائے، سندھ کسی صورت این ایف سی میں کسی قسم کی کٹوتی کو قبول نہیں کرے گی، وفاقی حکومت سندھ میں چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں اربوں روپے کی کٹوتی کرکے سندھ میں ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے، وفاقی حکومت سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ھضم نہیں ہو رہی اس لئے سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے،وفاقی حکومت کو صوبائی خودمختاری اور صوبوں کی معاشی مضبوطی اچھی نہیں لگتی اس لئے نہ سندھ کو اپنا پوارا حصہ دیا جا رہا ہے نہ ترقیاتی فنڈز پورے دئے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کے صوبوں اور وفاق کے درمیان اشوز پر بات چیت کے لئے ھر تین ماہ میں مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے، وفاقی حکومت کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ ٹیسٹ کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت فوری طور پر ایئرپورٹس پر کرونا وائرس کے پیش نظر آنے والے لوگوں کی اسکریننگ ٹیسٹ کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »