تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

حکومت نے آئی ایم ایف سے غیر حقیقت پسندانہ معاہدہ کیا، اقتدار میں آکر اس پر نظرثانی کریں گے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان اور نئی آمریت کو بار کے متحرک کردار کے بغیر نہیں گرایا جاسکتا، حکمران 3 بارڈر بند کرکے ملکی معیشت کو نہیں چلا سکتے، وقت آگیا ہے کہ ہمسائیوں سے تجارت کی جائے۔

لاہور میں ‘معاشی بحران اور اس کا حل’ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہمسائیہ ملکوں سےتجارت کرنا ہوگی،یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ 3 باڈر سیل کردیں اور معیشت بھی چلے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے غیر حقیقت پسندانہ معاہدہ کیا ہے، اقتدار میں آکر اس پر نظرثانی کریں گے، عام آدمی حکومت کی ناکام پالیسوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام چور اور ڈاکو نہیں ،ٹیکس ہدف پورا نہ کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ ہے، ریونیوکی وصولی کے لیے سہ ماہی ہدف غیر حقیقی ہے۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے پاکستان میں آمریت اور فسطائیت کے ذریعے عوام کے تمام حقوق چھین لیے گئے حالانکہ یہ حقوق مشرف اور ضیاء کے دور میں بھی نہیں چھینے گئے تھے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »