تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

محسن داوڑ اور علی وزیر افغانستان کے ذریعے بھارتی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں: ریڈیو پاکستان کا دعویٰ

ریاستی نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر ‘پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پاکستان مخالف قوتوں کو سہولت’ فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما بھی ہیں۔

ریاستی نشریاتی ادارے کی جانب سے شائع کی جانے والی 2 پیراگراف پر مشتمل ایک مختصر سی رپورٹ میں قبائلی علاقوں سے منتخب ہونے والے دونوں اراکین کو ‘پی ٹی ایم رہنما’ کے طور پر لکھا گیا۔

اپنی رپورٹ میں ریڈیو پاکستان نے اس معاملے پر روشنی ڈالی کہ دونوں رہنما کو اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے کابل پہنچنے پر ‘افغان فوج کی جانب سے خصوصی پروٹوکول’ دیا گیا۔

ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ لوگ ‘افغانستان کے ذریعے بھارتی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں’، تاہم اس دعویٰ سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »