تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

عمران خان کی قیادت میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کارکردگی مایوس کن ہے: لیاقت بلوچ

کراچی: نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اور صدر مجلس قائمہ برائے سیاسی وانتخابی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کارکردگی مایوس کن ہے.

کراچی میں پی ٹی آئی نے بس کو مس کردیا ہے، مسائل کا واحد حل قبل ازوقت شفاف وغیرجانبدار انتخابات کا انعقاد ہے، جماعت اسلامی اللہ پر توکل،نظریاتی جدوجہدکے ساتھ آگے بڑھ کر اپنے نام ونشان کے تحت انتخابات میں حصہ لے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے بلدیاتی انتخابی بورڈ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔قبل ازیں صوبائی بورڈ کے صدر ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ نے صوبے کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی،قیم کاشف سعید شیخ،نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن ودیگرذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ریاست وسیاست ایک پیج پر نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی اہمیت کو ختم، پنجاب میں مذاق، کے پی کے میں گروہ بندی اور بلوچستان میں باب بیٹے کے اکٹھے ہونے کے باوجود رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تو موجودہ حکومت کے سرپرست اور ان کو لانے والے بھی حیران وپریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومت نے کراچی کے عوام کو مایوس کیا ہے جس کی وجہ سے ملک کا سب سے بڑا اور دارلخلافہ شہرکراچی اس وقت لاوارث اور کچرا کنڈی بنا ہوا ہے.

شہری صاف پانی،تعلیم اور ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات سے محروم ہیں عدالتی احکامات کے باوجود حکمرانوں کے کان پرجون تک نہیں رینگتی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی کا شوشہ ملک وجمہوریت کیلئے بہتر نہیں ہے،حکومتی بلند بانگ دعوں کے برعکس کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا مشکل بنادیا ہے، قومی محصولات،جی ٹی پی کم ہورہی ہے ،افراط زر بڑھ رہا ہے، ،پیداواری لاگت اتنی بڑھ گئی ہے کہ جس سے صنعت وزراعت کا پہیہ چلنا مشکل ہوگیا ہے، سودی نظام معیشت اور کڑی شرائط کی وجہ سے ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی میں دینے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے پھلی ایٹمی اسلامی مملکت کی آزادی وخودمختاری بھی داﺅ پر لگ گئی ہے۔اجلاس میں کراچی تا کشمور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں اور بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »