تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

اپنے نظریے کے مطابق ڈرامے اور فلمیں بنائیں، ہم پیسے لگانے کو تیار ہیں: سرمایہ داروں اور سپانسرز کا خلیل الرحمان سے رابطہ

اسلام آباد: خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کا تنازع اس وقت پاکستان بھر میں موضوع بحث ہونا ہوا ہے۔سوشل میڈیا ہو یا ٹی و ی چینل، ہر جگہ معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر اور عورت مارچ کا ذکر ہو رہا ہے۔

اسی دوران تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سارے معاملے کے بعد خلیل الرحمان قمر سے کچھ سرمایہ داروں ا ور سپانسرز نے رابطہ کیا ہے اور انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے نظریے کو آگے لے کر چلیں ، اسی کے مطابق ڈرامے اور فلمیں بنائیں، ہم پیسے لگانے کو تیار ہیں۔بات کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ خلیل الرحمان قمر کو تنزلی کا سامنا کرنا ہو گا، مگر کچھ سرمایہ دار اور سپانسرز ایسے ہیں جو ان کے نظریے کے حامی ہیں اور انہوں نے پیشکش کر دی ہے کہ وہ خلیل الرحمان قمر کے اسکرپٹس پر پیسے لگانے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل نے معروف ادیب خلیل الرحمان قمر سے کئے گئے معاہدے کو ختم کر دیا تھا جبکہ دوسری جانب کہا جا رہا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کو اب شوبز انڈسٹری میں کام نہ ملے۔

لیکن ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے خبر دی ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو کافی مضبوط لوگوں نے پیشکش کی ہے کہ وہ ان کے نظریے کے مطابق ڈرامے اور فلمیں بنائیں، پیسے ان کی جانب سے لگائے جائیں گے۔یہ معاملہ ایک ٹی و ی چینل سے شروع ہوا تھا جس میں خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کئے تھے جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

لیکن اب خلیل الرحمان قمر کو سرمایہ داروں اور سپانسرز نے ان سے راباطہ کیا ہے اور انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے نظریے کو آگے لے کر چلیں ، اسی کے مطابق ڈرامے اور فلمیں بنائیں، ہم پیسے لگانے کو تیار ہیں۔ اس سے قبل خلیل الرحمان قمر نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نئے ڈرامے کے ساتھ واپس آئیں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »