تازہ ترین
پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاکابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاککرشمہ یا کورونا ویکسین کا کمال؟ معذور شخص چلنے اور بولنے لگا

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی ملاقات

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل محمد شعیب نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ 

ملاقات میں پاکستانی سمندری حدود کے تحفظ ، اس ضمن میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے کردار، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ایجنسی کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انسانوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے ضمن میں میری ٹائم سیکورٹی اہم خدمات انجام دے رہی ہے اور اس کی موجودگی کے باعث پاکستانی سمندری حدود ایسے جرائم سے محفوظ ہیں ۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے ساتھ ایجنسی کا قریبی تعاون بھی قابل تحسین ہے کیونکہ جرائم کے خاتمے میں باہم مربوط اور مشترکہ کاوشیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے کنٹرول میں بھی میری ٹائم اہم کردار ادا کررہی ہے جس سے پاکستانی ماہی گیروں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد شعیب نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندر کی پولیس کا کام کرتی ہے اور کئی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دے رہی ہے۔

گورنر سندھ کا امان اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیجنڈ کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ امان اللہ نے اپنی پرفارمنس سے عوام میں خوشیاں بانٹیں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ انہوں نے کہا کہ امان اللہ مزاحیہ اداکاری کے شہنشاہ تھے جس میں کوئی اور ان کا مد مقابل نہیں تھا۔ خصوصاً تھیٹر میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مزید کہا کہ مزاحیہ اداکاری میں انہوں نے ایک نئی طرز کا آغاز کیا جس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، ان کے انتقال سے مزاحیہ اداکاری کا ایک زریں دور اختتام پذیر ہوگیا ہے۔گورنر سندھ نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »