تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

پشاور زلمی نے سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو کپتان مقرر کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کی انتظامیہ نے پچھلے تین برس سے ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو کپتان مقرر کردیا جبکہ سیمی کو اگلے دو برس کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

محمد اکرم نے بتایا کہ ڈیرن سیمی اب قیادت کے بجائے ٹیم میں ہیڈ کوچ اور بطور پلیئر بھی ذمے داریاں نبھائیں گے، سیمی کی بطور کپتان خدمات شاندار ہیں، وہ آئندہ دو برس کیلئے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سُپر د کردی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سیزن سے وہ مکمل فٹ نہیں تھے اور رواں سیزن میں بھی اُن کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جاوید آفریدی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کا خواہشمند اور کچھ الگ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »