تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک، کئی ملبے تلے موجود

کراچی: رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرگئی۔

ذرائع کے مطابق عمارت کا خستہ حال گراؤنڈ فلور مکمل طور پر بیٹھ گیا جس کے باعث پوری عمارت نیچے آگری۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ میں چار خاندان رہائش پذیر ہیں جس کے باعث کئی افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ عمارت کے پاس کھڑی کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی ملبے میں دب گئیں۔

عمارت میں 4 خاندان رہائش پذیر ہیں: علاقہ مکین
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ علاقہ مکین بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور سریے کاٹ کر ملبے کو ہٹایا جارہا ہے، اس کے علاوہ ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام نے اب تک 5 افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع نے واقعے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں ایک خاتون شامل ہیں۔

گولیمار واقعے کے 8 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جب کہ دیگر زخمیوں اور ایک جاں بحق شخص کا تعلق فیڈرل بی ایریا کے واقعے سے ہے جہاں عمارت کی گیلری گری۔

عمارت کے پشتے کمزور تھے: ریسکیو حکام
ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت پھول والی گلی میں گری اور اس عمارت کو فاطمہ بلڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، عمارت کے پشتے کمزور تھے جو عمارت کے گرنے کی وجہ بتائی جارہی ہے، عمارت گرنے سے برابر والی عمارت کو بھی نقصان پہنچے ہے اس لیے اس عمارت کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ گلی تنگ ہونے کہ وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث پچھلی گلی سے ایمبولینسز کو لایا جارہا ہے۔

بلڈنگ 3 سے 4 سال پرانی ہے: علاقہ مکین
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ زیادہ پرانی نہیں اور اسے 3 سے 4 سال پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے عمارت کی تعمیر سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس پاکستان نے کراچی تجاوزات کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہیں ہٹاکر نئے ڈی جی کو آج ہی تعینات کیا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »