تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

ہمارے بچے ہمارا سرمایہ ہیں،نسلوں کی تربیت عورت کے ہاتھ میں ہے، اسماء سفیر ناظمہ کراچی جماعت اسلامی

کراچی: جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نائب ناظمات شمینہ عتیق اور ثنا علیم نے اسمبلی چیمبر میں ممبرز سندھ اسمبلی منگلا شرما(ایم کیو ایم)،ثروت فاطمہ (تحریک لبیک)،ادیبہ (پاکستان تحریک انصاف) اور کلثوم چانڈیو(پاکستان پیپلز پارٹی)سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت 7مارچ کو باغ جناح میں ہونے والی ”تکریم نسواں مہم“ کے سلسلے میں خواتین کانفرنس ”قوموں کی عزت ہم سے ہے“میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید بھی موجود تھے۔عبدالرشید کی جانب سے نظم کراچی اورخواتین اسمبلی ممبران کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیاگیا۔

خواتین ممبران اسمبلی نے جماعت اسلامی کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ سندھ اسمبلی میں بے شمار بل منظور کیے جاتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ قوانین کو نافذ کیا جائے اور معاشرے میں خواتین کو اس کا فائدہ پہنچایا جائے۔

اسما سفیر نے کہا کہ اسلام ہی عورت کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔عورت کو اس کا وہ مقام دینے کی ضرورت ہے جو اس کے رب اور خالق نے اسے دیا ہے۔

بدقسمتی سے عورت کے بنیادی حقوق کا معیار مادر پد ر آزادی کوقرار دیا جارہاہے۔ ہمیں اس موقع پر اس کلچر کو بدلنا ہوگااوراسلام کی روشنی میں حقوق کے معیارات طے کرنا ہوں گے تا کہ خواتین کے حالات میں حقیقی تبدیلی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ آج کی عورت باشعور ہے اور ہر میدان میں عملی طور پر شریک ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے عورت سے اسکے دائرہ کار میں آسانیاں فراہم کرکے اسکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے،معاشی ترقی کے دور میں عورت اور مرد دونوں بوجھل ہو رہے ہیں جس سے خاندانی نظام متاثر ہورہا ہے،ہمارے بچے ہمارا سرمایہ ہیں،نسلوں کی تربیت عورت کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔

سید عبدالرشید نے کہا کہ اسلام نے عورت کو جو حقوق دیئے ہیں ہم سب ان کا نفاذ چاہتے ہیں،عورت کا احترام اور مرد کی محنت کی قدر کی جانی چاہئے۔یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو معاشرے میں سب سے زیادہ عزت و احترام دیا، اسے معاشرتی و سماجی سطح پر بھی بلند مقام عطا کیا، جس کی مثال دنیا کے کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے مگر مقام افسوس ہے کہ حقوق نسواں کے مصنوعی نعروں کے ذریعے خاندان کے وجود کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جارہا ہے، اخلاقی بے راہ روی،مردوزن کا آزادانہ اختلاط ورمادہ پرستی کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں اعلیٰ اخلاقی و اسلامی قدروں کو فروغ دیا جائے اور اسلام جوخاندانی نظام اور خواتین کے حقوق کا بہترین ضامن ہے اسکے اصولوں کی مکمل پاسداری کی جائے۔#

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »