تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 28 ہوگئی

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جہاں حکومت نے 28 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھان نے پریس کانفرنس کے ذریعے وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان 28 مریضوں میں سے کیرالا سے تعلق رکھنے والے تین مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر صحت نے بتایا کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہے جن میں سے 3 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اب تک وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وائرس میں مبتلا نئی دہلی کا رہائشی 45 سالہ شخص حال ہی میں یورپ سے واپس آیا ہے جب کہ حیدرآباد کے 24 سالہ شہری نے دبئی سے واپسی کے بعد بنگلور کا سفر کیا۔

اس کے علاوہ آگرہ میں وائرس سے متاثر ہونے والے 6 افراد نے دہلی میں متاثرہ مریض سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرس میں مبتلا اٹلی کے سیاحوں کا 16 افراد پر مشتمل گروپ راجستھان، آگرہ اور اتر پردیش گیا جب کہ ان کے ساتھ ایک بھارتی ڈرائیور بھی وائرس میں مبتلا ہوگیا۔

ان تمام افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں رکھ دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر صحت کہنا تھا کہ حکومت وائرس سے متاثرہ افراد سے قریبی روابط رکھنے والوں کو بھی تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے بھارت آنے والے تمام غیر ملکیوں اور بھارتی شہریوں کی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »