تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

گوادر میں تعمیراتی کاموں پر عائد پابندی ختم ہونے سے مقامی آبادی کو روزگار ملے گا : آباد چیئرمین محسن شیخانی

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گوادر میں 4 سالوں سے تعمیرات اور ترقیاتی کاموں پر عائد پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مقامی آبادی کو بڑے پیمانے پر روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور پورے ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین آباد نے کہا کہ گوادر کے لیے ماسٹر پلان نہ ہونے کے باعث 2016 میں پابندی عائد کی تھی تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ڈی جی گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی شاہزیب خان کاکڑ کی کاؤشوں سے نظر ثانی ماسٹر پلان تیار کرکے گوادر میں رہائشی،کمرشل،صنعتی،تفریحی تعمیرات اور ویئرہاؤسز کی تعمیرات کے لیے این او سی جاری کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے جو احسن اقدام ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی کے خاتمے سے گوادر میں بڑے پیمانے پر مقامی اور بین الا قومی سرمایہ کاری آئے گی جس کے نتیجے میں گوادر تجارت،صنعت اور بڑے پیمانے پر کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے۔

گوادر کی ترقی سے مقامی افراد کو بڑے پیمانے پر روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور پورے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔محسن شیخان نے تعمیرات کے لیے پرانے این او سیز کی بحالی پر دائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہزیب خان کاکڑ سے تشکر کا اظہار کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »