تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

شیخ رشید باتیں کرنے والے طوطے ہیں، سینیٹر عاجز دھامرا

کراچی (قومی مقاصد) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ شیخ رشید صرف باتیں کرنے والے طوطے کے سوا کچھ نہیں ہیں،وہ رٹا رٹایا سبق ملنے کے بعد صرف باتوں کے تیر سے اپنی وزارت اور اپنے آپ کو چلا رہے ہیں.

جب تک وزارت ریلوے کے ساتھ شیخ رشید کا نام جڑا ہے ٹرین میں سفر کرنے والوں کے سر پر موت منڈلاتی رہے گی۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹرعاجز دھامرانے دن بہ دن بڑھتے ہوئے ریلوے حادثات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے وزارت ریلوے کی نا اہلی اور نالائقی قرار دیا اور کہا کہ معزز عدالت کے سامنے اپنی کارکردگی کا جھوٹ بول کر انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ نہیں روک سکا، گزشتہ روز سکھر اورآج سیہون کے قریب ٹرین اور چنگچی میں حادثات شیخ رشید کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کو عوام سے زیادہ اپنے ’طوطے‘ عزیز ہیں، جب تک وزارت ریلوے کے ساتھ شیخ رشید کا نام جڑا ہے، ٹرین میں سفر کرنے والوں کے سر پر موت منڈلاتی رہے گی۔

سینیٹر عاجزدھامرا نے کہا کہ نالائق حکومت کے آنے کے بعد ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے،معاشی پالیسی ورلڈ بینک چلا رہا ہے ،زرعی پالیسی سلیکٹڈ وزیراعظم کے اے ٹی ایم کنٹرول کررہے ہیں اور اب ریلوے پر شیخ رشید کو مسلط کر کے غریب مٹاؤ پروگرام پر عملدرآمد کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور بہت جلد عوام ان نا اہل اور نالائقوں کو ایوانوں سے اٹھا کر گھر کا راستہ دکھائے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »