تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے کمی ڈرامہ، سندھ حکومت نے 15 روپے کمی کا مطالبہ کردیا

کراچی: سندھ حکومت نےعمران خان کو ناکام وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپےکی کمی کو ڈرامہ قرار دے دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے کمی کرکے عوام کو ریلیف دے.
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور صوبائی وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہاہے کہ سندھ حکومت وفاق سے پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے کمی کا مطالبہ کرتی ہے,ملک میں پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی وفاقی حکومت کا ڈرامہ ہے,کوروناوائرس کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے.صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ گرنے کے حساب سے بیس روپے کمی کرنی چاہئے تھی,مگر وزیراعظم نے پیٹرول مصنوعات میں محض5روپےکمی کرکے قوم پربڑا احسان کیاہے,وفاقی حکومت مدینہ ریاست کا نام استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ حکو مت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر بے پناہ ٹیکس کی صورت میں کھربوں روپے عوام سے لوٹ رہی ہے,اب کم از کم قیمتوں میں کمی کا فائدہ تو عوام کو دے,عوام کو فقط 5 روپے کا لولی پوپ دیکراصل فائدہ لاڈ لی کابینہ نے بٹور لیا.اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق 5 روپے کی جگہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کرے, موجودہ حکومت کی یہ لوٹ کھسوٹ اسے جلد لے ڈوبے گی, قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تیل خرید کرقوم کو ہی مہنگا دے کر کیا خدمت ہورہی ہے؟ عمران خان ملک چلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »