تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

ایران کیلیے جاسوسی کے الزام میں 8 سعودی شہریوں کو موت اور قید کی سزا

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شہری کو سزائے موت اور 7 کو قید کی سزا سنادی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی کرمنل کورٹ نے ملک سے غداری اور ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 8 شہریوں کو سزائیں سنائیں۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کی پیشکش اور ملک سے غداری کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی جب کہ دیگر 7 افراد کو ایرانی سفارتخانے سے وابستگی اور اس میں کام کرنے والوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی میڈیا کی جانب سے سزا یافتہ افراد کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق سزائے موت پانے والے شہری نے ایرانی انٹیلی جنس حکام کے لیے خفیہ معلومات لیک کیں جن میں سعودی قومی سلامتی اور دو غیر ملکی سفارتخاتوں کی انٹیلی جنس سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »