تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

پاکستان میں ڈیزل 13 روپے تک سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔

یہ بات انڈسٹری ذرائع نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
گذشتہ ایک ماہ میں عالمی منڈی سے ڈیزل خریداری 13 روپے 30 پیسے کم قیمت پر ہوئی ہے، پیٹرول خریداری کا اوسط ساڑھے 7 روپے سے 8 روپے لیٹر کم رہا ہے۔

یکم مارچ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کا امکان موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق بجٹ خسارے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے سبب حکومت پورا فائدہ منتقل کرنے کے بجائے صرف 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں سستی اور تیل کی طلب میں کمی ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.1 فیصد (2.42 ڈالر) کمی کے بعد 56.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیک لی قیمت 4 فیصد (2.12 ڈالر) کمی کے بعد 51.26 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

کورونا وائرس اب تک دنیا کے 29 ممالک میں پھیل چکا ہے اور سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 77 ہزار 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور 2592 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران، عراق، اٹلی، جنوبی کوریا، افغانستان، جاپان و دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »