تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

ملتان کی اننگز

ملتان کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 41 رنز جوڑے تاہم شان مسعود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی، جیمز ونس اور ذیشان اشرف کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

ذیشان اشرف 50 اور جیمز ونس 42 رنز بناکر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد کی اننگز

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا جنہوں نے پہلی وکٹ پر 92 کی شراکت قائم کرکے ملتان کو میچ سے دور کردیا۔

92 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو 50 رنز بناکر شاہد آفریدی کا شکار بنے جبکہ لیوک رونکی بھی 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کولن انگرام اور ڈیوڈ ملان نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

ملان 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان کی جانب سے آفریدی اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »