تازہ ترین
ناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

16 ٹینکوں سے دل بنا کر روسی فوجی کا محبوبہ کو شادی کا پیغام

ماسکو: ایک روسی فوجی نے منفرد انداز میں اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دیا ہے، وہ شادی کی پیشکش کے لیے روسی فوج کے 16 ٹینک لے آیا۔

روسی وزارت دفاع کے ٹی وی چینل نے چند روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں 16 عدد ٹی 71 بی تھری ٹینکوں ہلکی ہلکی برفباری میں دل جیسی ترتیب بناتے دکھایا گیا ہے۔ جب کہ ایک فوجی ان ہی ٹینکوں کے درمیان اپنی محبوبہ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے شادی کا پیغام دے رہا ہے۔

یہ واقعہ روسی فوج کے لیفٹیننٹ ڈینس کازنتسیف کا ہے جن کا معاشقہ الیکسا کو پیتافا کے ستاھن ایک لمبے عرصے سے جاری تھا، انہوں نے اس سال ویلنٹائنز ڈے پر اپنی محبوبہ کو ایک منفرد انداز سے شادی کا پیغام دینے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں نے اعلیٰ حکام سے خصوصی اجازت بھی حاصل کی، جو بہت آسانی دے دی گئی۔

البتہ اسی کے ساتھ روسی فوج نے یہ سارا منظر فلمانے کا فیصلہ بھی کیا، جس پر ڈیفنس کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کےلیے ڈینس نے الیکساندرا سے کہا کہ وہ اپنی آنکھوں پر ہتھیلیاں رکھ کر انہیں بند کرلے۔ اسی دوران 16 ٹینکوں نے دل جیسی فارمیشن بنانا شروع کردی جو اگلے چند منٹوں میں مکمل ہوگئی۔ اس کے بعد ڈینس اپنی محبوبہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے ٹینکوں کے درمیان والی خالی جگہ پر لے گئے اور آنکھیں کھولنے کےلیے کہا۔

پھر انہوں نے الیکساندرا کو گلدستہ دیا اور گھٹنوں کے بل جھک کر کہا: ’’ہم ایک زمانے سے ساتھ ہیں۔ ہم نے وقت اور فاصلوں کی آزمائشوں کا سامنا کیا ہے… مجھ سے شادی کرلو!‘‘

محبوبہ حیرت سے گنگ رہ گئی اور ڈینس نے آگے بڑھ کر اسے انگوٹھی پہنائی؛ اور گود میں اٹھا لیا۔ الیکساندرا کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ ہی نہیں سکی کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے، لیکن جب معلوم ہوا تو وہ انکار کیے بغیر نہ رہ سکی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »