تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

کیماڑی میں ہلاکتوں کی وجہ سویابین ڈسٹ قرار، آئل سپلائی بند ہونے سے پٹرول کی قلت

محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کے رہائشیوں کے متاثر ہونے کی وجہ سویابین ڈسٹ (دھول) کو قرار دیتے ہوئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔

سندھ حکومت کا اصرار ہے کہ گذشتہ 3 روز کے دوران کیماڑی میں جاں بحق ہونے والے 14 افراد بندرگاہ پر لائے گئے سویا بین کی ڈسٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے علاقہ مکینوں کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری (طبی ہدایات) بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سویابین ڈسٹ دمے میں مبتلا افراد کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سویابین ڈسٹ نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے جس کی تصدیق ماہرین نے بھی کردی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ علاقہ مکین صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں، ضروری ہوتو ماسک پہن کر باہر نکلا جائے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کے ترجمان و وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و ماحولیات مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کیماڑی کے واقعے پر جامعہ کراچی کے ماہرین نے رپورٹ جمع کرادی ہے جس کے مطابق واقعہ سویابین ڈسٹ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

سویابین لانیوالے جہاز کو کراچی پورٹ سے روانہ کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے پیش نظر بندرگاہ پر سویابین ان لوڈ کرنے کے لیے لنگر انداز امریکی جہاز ’ہرکولیس‘ کو پورٹ قاسم روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم سمندر کی سطح آب کم ہونے پر جہاز کی روانگی فی الحال روک دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ کے لیے سویابین کو کراچی بندرگاہ پر آف لوڈنگ سے بھی منع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو معاملات کی مزید چھان بین کرے گی۔

کیماڑی آئل ایریا بند ہونے سے شہر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی

دوسری جانب کیماڑی آئل ایریا بند ہونے سے شہر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی اور پمپس بند ہونا شروع ہوگئے۔

صدر، شارع فیصل، کارساز پر بیشتر پیٹرول پمپس بند ہوگئے جبکہ جو پیٹرول پمپس کھلے ہیں ان میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ جو پمپس کھلے ہیں ان پر پیٹرول مہنگا دیا جارہا ہے۔

کیماڑی آئل ایریا بند ہونے سے دوسرے دن بھی تیل سپلائی معطل ہے، وفاقی وصوبائی محکموں کی آئل ایریا کھولنےسےمتعلق حکمت عمل واضح نہ ہوسکی، کچھ آئل کمپنیز نے پورٹ قاسم اور قریب موجود اسٹوریج ٹینکس سے سپلائی شروع کردی۔

رہنما آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شمس شہوانی کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر کیماڑی آئل ایریا کھولے، آئل ایریا نہ کھولا گیا تو کچھ جگہوں پر پیٹرول قلت ہو سکتی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »