تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

میری بیوی کو بالوں سے پکڑ کر 3 گولیاں ماریں گئیں، شوہر شہناز انصاری

نوشہرو فیروز میں قتل ہونے والی پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے شوہر ڈاکٹر حمید انصاری نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میری اہلیہ کو بالوں سے پکڑ کر 3 گولیاں ماری گئیں۔

رکن سندھ اسمبلی شنہاز انصاری کے شوہر ڈاکٹر حمید انصاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میری بیوی شہناز انصاری کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں اور ایس ایس پی فاروق احمد کو دھمکیوں کی اطلاع بھی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس اسکواڈ کا مطالبہ بھی کیا تھا اور جہاں چہلم ہو رہا تھا وہاں پولیس نہیں تھی۔

علاوہ ازیں ویڈیو بیان میں حمید انصاری کا مزید کہنا تھا کہ 4 روز قبل بھی ایس ایس پی کو سیکیورٹی کی درخواست دی جس کے ثبوت بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کو بالوں سے پکڑ کر 3 گولیاں ماری گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ہماری جماعت کی حکومت ہے لیکن بتائیں ہم کہاں جائیں؟

شہناز انصاری کی جانب سے لکھاگیا خط بھی سامنے آگیا

دوسری جانب شہناز انصاری کی جانب سے ضلع نوشہرو فیروز کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا۔

خط میں مبینہ طور پر شہناز انصاری نے لکھا کہ بہنوئی کے انتقال کے بعد سے اس کا بھائی اور بھتیجا ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، بہنوئی نے انتقال سے پہلے تمام جائیداد اپنی بیوی اوربچوں کے نام کی تھی۔

مقتولہ نے خط میں کہا کہ مجھے اور میری بہن کی زندگی کو خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم میں شرکت کرنے آئی تھیں، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پرپیش آیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہناز انصاری کے بہنوئی مرحوم زاہد کھوکر کے بھتیجے نے فائرنگ کی۔

شہناز انصاری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »