تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

جو آئی ایم ایف کے دفتر میں نہیں گھس سکتے وہ بھی تنقید کر رہے ہیں: حفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جو لوگ آئی ایم ایف کی راہداریوں میں نہیں گھس سکتے وہ آئی ایم ایف پر تنقید کررہے ہیں۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کو آئی ایم ایف کا نمائندہ کہا گیا جس پر افسوس ہوا، پاکستان کو رضا باقر پہ فخر ہونا چاہیے، گورنر اسٹیٹ بینک بہت قابل شخص ہیں جو ایمانداری سے آئی ایم ایف میں تعینات ہوئے، انہوں نے ملک کے لیے آئی ایم ایف کی نوکری کو ٹھکرایا، آئی ایم ایف میں رکن قومی اسمبلی کا بندہ ہونے پر نوکری نہیں ملتی، جو لوگ آئی ایم ایف کی راہداریوں میں نہیں گھس سکتے وہ اس کے بڑے بڑے عہدے داروں پر تنقید کر رہے ہیں۔

حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر حکومت پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2008اور2013کی حکومتیں بھی آئی ایم ایف کے پاس گئی تھیں، انہیں ہم پر تنقید زیب نہیں دیتی، آئی ایم ایف کے پاس خوشی سے نہیں جاتے، حالات مجبور کرتے ہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا المیہ یہ ہے کہ 72 سال میں ملک کا ایک بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا، ہم ٹیکس اکھٹا کرنے کے نظام میں کامیاب نہیں ہو سکے، ہم دیکھتے ہیں لوگوں کی امیدیں پوری نہیں ہوئیں، اگر ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تو ہمیں لوگوں پر خرچ کرنا ہوگا، یہ نہیں ہو سکتا کہ لوگ پسماندہ ہوں اور ملک ترقی یافتہ ہو۔

عبدالحفیظ شیخ نے مالی بحران کو ٹالنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سویلین حکومت کے بجٹ میں 40 ارب روپے کمی کی گئی، فوج کا بجٹ منجمد کرنے میں آرمی چیف جنرل باجوہ نے حکومت کی حمایت کی، ایوان صدر وزیر اعظم آفس کے اخراجات کم کئے گئے، کوئی حکومت ایسے سخت فیصلے نہیں کر سکتی تھی لیکن ہم نے یہ کام کیے، سخت بجٹ دیا اور سخت اہداف رکھے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »