تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

سعید غنی کا لیارے کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ، اساتذہ کی حاضری و تدریسی عمل کا جائزہ

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے منگل کے روز اچانک صبح سویرے لیاری کی مختلف اسکولوں اور کالجز کا دورہ کیا اور وہاں اساتذہ کی حاضری اور تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے اسکولوں اور کالجز میں اسمبلی کے انعقاد نہ ہونے اور کالج میں پرنسپل کی وقت پر موجودگی نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

لیاری کی مختلف اسکولوں اور کالجز میں طلبہ و طالبات کی انرولمنٹ میں کمی پر صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات دی کہ قریب قریب کالجز اور اسکولوں کا مکمل ڈیٹا مرتب دیا جائے اور جہاں جہاں انرولمنٹ کم ہیں وہاں کالجز اور اسکولوں کو ضم کرنے کے حوالے سے بھی رپورٹ مرتب کرکے انہیں دی جائے۔

اسکولز اور کالجز میں صبح 8-30 بجے اسمبلی کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور جو اساتذہ غیر حاضر یا وقت پر نہیں آتے ان کے خلاف محکمہ ذاتی ایکشن لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے منگل کی صبح 8-25 پر لیاری کھڈہ مارکیٹ میں قائم عبداللہ ہارون کالج اور اسکول کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز کراچی حافظ عبدالباری جبکہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر جب کالج پہنچیں تو کالج کے پرنسپل سمیت متعدد اساتذہ غیر حاضر تھے جبکہ وہاں طلبہ بھی موجود نہیں تھے، جس پر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے کالج سے ملحقہ عبداللہ ہارون گورنمنٹ اسکول کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر اسمبلی کے انعقاد نہ ہونے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات دی کہ روزانہ اسمبلی کے انعقاد کو نہ صرف ممکن بنایا جائے بلکہ اس کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی انہیں بھیجی جائیں۔ صوبائی وزیر نے وہاں جاری تدریس کے عمل کا بھی جائزہ لیا تاہم طلبہ کی انرولمنٹ کی کمی پر بھی تشویش کااظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اسکول میں انرولمنٹ کی کمی کے باعث یہاں کئی کلاسوں کو ضم کرکے چلایا جارہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے موجود افسران کو ہداتات دی کہ کھڈہ مارکیٹ سمیت لیاری اور شہر بھر میں تمام اسکولوں اور کالجز بالخصوص ان اسکولوں اور کالجز کا ڈیٹا آئندہ 1 ہفتہ میں انہیں فراہم کیا جائے جہاں انرولمنٹ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی رپورٹ مرتب کی جائے کہ کن کن کم انرولمنٹ والے اسکولوں اور کالجز کو قریب ترین دیگر اسکولوں اور کالجز میں ضم کرکے وہاں انرولمنٹ پوری کی جاسکتی ہے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے بیگم نصرت بھٹو کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہاں صفائی ستھرائی کے فقدان اور کلاس رومز میں صفائی نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات دی اور فوری صفائی کے احکامات جاری کئے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے عزت خان گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے مختلف کلاس رومز میں جاکر طلبہ سے مختلف سوالات بھی کئے جبکہ انہوں نے اساتذہ اور موجود پرنسپل سے اسکول کے حوالے سے مکمل رپورٹ بھی طلب کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے اسکول میں طلبہ سے اسمبلی کے حوالے سے معلومات لی توانہیں تایا گیا کہ یہاں روزانہ صبح 8 بجے سے 8.30 تک باقاعدگی سے اسمبلی کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں قرآت، نعت، نظم اور بعد ازاں قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے جبکہ بچوں کی فریکل فٹنس کے لئے انہیں اسمبلی کے دوران ہی پی ٹی کروائی جاتی ہے، جس پر صوبائی وزیر نے بچوں اور اساتذہ کو شاباشی دی۔

صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے اختتام سے قبل لیاری ڈگری کالج برائے خواتین کا بھی دورہ کیا اور کالج کی پرنسپل کے ہمراہ مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور وہاں جاری تدریسی نظام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کالج میں صفائی ستھرائی اور بالخصوص کلاس رومز میں صفائی پر خوشی کا اظہار کیا اور طالبات، اساتذہ اور پرنسپل کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات دی کہ مذکورہ کالج میں کچھ مرمت کے کام کی ضرورت ہے اس کو جلد مکمل کروایا جائے اور فرنیچر و اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »