تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم بنگلادیشی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور پہلے کھیلتے ہوئے 48 ویں اوور میں 177 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارتی کی جانب سے جیسوال 88 اور تلک ورما 38 رنز بناکر نمایاں رہے، بنگلادیش کے ایویشیک داس نے 3، تنظیم حسن اور شریف السلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

178 رنز کے تعاقب میں بنگلادیشی بلے بازوں نے اننگز کا آغاز محتاط انداز سے کیا اور پہلی وکٹ پر 50 رنز کی شراکت قائم کی تاہم وقفے وقفے سے بنگلادیش کی وکٹیں گرتی رہیں۔

بنگلادیشی بلے باز پرویز حسین اور کپتان اکبر علی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگال ٹائیگرز کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد ڈک اینڈ لوئس سسٹم کے تحت بنگلا الیون کو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس سسٹم کے تحت جیت کے لیے 4 اوور میں ایک رنز درکار تھا جو کہ 43 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

یوں بنگلادیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی اور پہلی بار انڈر 19 ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا۔ بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 47 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان اکبر علی 43 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے روی بھشنوئی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بنگلادیشی کپتان اکبر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »