تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

مسئلہ کشمیر سے لیکر مہنگائی تک حکومت عوامی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوچکی،اسداللہ بھٹو

جیکب آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے لیکر مہنگائی تک حکومت عوامی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
حکومت غربت کی بجائے غریب ختم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جو کہ حکومتی دعووں کی نفی ہے، جب وزیر اعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں میں گذارانہیں ہوتا تو پھر ایک غریب آدمی کاکیسے چولہا جل سکتا ہے۔
جماعت اسلامی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی حقوق کی بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع جیکب آباد کے صدر غلام حیدر پیرزادہ کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔
جماعت اسلامی کے ضلعی و مقامی عہدیداران صادق علی ملغانی، ہدایت اللہ رند اور خاندان کے دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے باوجود سندھ بھر کے شہروں و دیہات میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ تشویش ناک اورعوام کے ساتھ ظلم ہے۔
این ایف سی ایوارڈ سمیت سندھ کے حقوق کےلئے ہم سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔ حکومت عوامی مینڈیٹ کے مطابق گڈ گورننس قائم کرے اور سندھ کے عوام کو صاف پانی ، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »