تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

یہ جانور سات برس سے اپنی جگہ سے نہیں ہلا

ہنگری: اگر آپ دنیا کا سب سے سست رفتارجانور سلاتھ کو سمجھتے ہیں تو یہ بات درست نہیں بلکہ ماہرین نے گہرے تاریک غاروں میں چھپکلی نما سفید سلے مینڈر دیکھا ہے جو سات برس سے ایک ہی جگہ موجود ہے ۔ یہ مخلوق دس برس میں ایک دس میٹر سفر بھی کرلے تو اس کے لیے بہت ہوتا ہے۔

یہ جاندار بہت طویل زندگی پاتے ہیں اور انہیں اولم کا نام دیا گیا ہے ۔ تاہم یہ بہت غیرسرگرم ہوتے ہیں اور اس سے قبل ایک ڈاکیومینٹری میں بتایا گیا تھا کہ ایک سال میں یہ جانور مشکل سے ایک میٹر آگے بڑھتا ہے۔

یہ مخلوق گہرے تاریک غاروں میں رہتی ہے اور بوسنیا ہرزیگووینا کے غاروں میں اولم عام پائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں غار آنے والے ماہرین نے ایک سلے مینڈر کو دیکھا جو لگ بھگ سات برس سے ایک ہی جگہ موجود ہے لیکن زندہ ہے اور اسے ہلے جلے ہوئے 2569 روز گزرچکے ہیں۔
یہ سلے مینڈر حیرت انگیز طور پر عجیب و غریب جاندار ہیں۔ اول تو کوئی غٖار میں ان کا شکار نہیں کرتا دوم یہ کچھ کھاتے نہیں یعنی کئی سال بغیر کھائے پئے زندہ رہ سکتے ہیں۔ یہ جانور دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اور پانی کے اندر یا پھر غاروں کی مکمل تاریکی میں ہی پڑے رہتے ہیں۔

جن غاروں میں اولمس رہتے ہیں وہاں کھانے پینے کو ویسے ہی کچھ موجود نہیں ہوتا۔ کبھا کبھار وہ چھوٹے شرمپ، گھونگھے اور کیڑے مکوڑے کھا کر منہ کا ذائقہ بدل لیتے ہیں۔

ہنگری کی لورینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر گرگلے بیلاز اور ان کے ساتھیوں نے بوسنیا، ہرزیگووینا اور دیگر ممالک کے غاروں میں ایک خاص تکنیک ’کیپچر مارک کیپچر کے ذریعے ان سلے مینڈروں کی حرکات و سکنات کو مسلسل آٹھ برس تک نوٹ کیا ہے۔

نتیجہ یہ نکلا کہ اکثر جانور ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔ یہ تحقیق جرنل آف زولوجی میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے جانوروں کے ارتقا اور تاریک غاروں میں پنپنے والی حیات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »