تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

فائل فوٹو

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی کا رجحان رہا اور عالمی سطح پر مندی کے اثرات کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی مرتب ہوتے نظر آئے جس کے سبب انڈیکس 3 فیصد یعنی 1221.55 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40ہزار 409.38پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کو انڈیکس کا 41ہزار 630.93 پوائنٹس کے ساتھ آغاز ہوا جس کے بعد پورا دن مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا اور ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار 233.64پوائنٹس تک گر گیا۔
البتہ بعد میں مارکیٹ میں کچھ بہتری کے آثار نظر آئے جس کی بدولت تقریباً 200 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس 40ہزار 409.38پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر پیر کے دن شدید مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 3.02فیصد مندی اور 1221.55 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے نائب سربراہ علی اصغر پوناوالا نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقعات سے بڑھ کر کنزیومر پرائس انڈیکس کے مارکیٹ پر وسیع تناظر میں برے اثرات مرتب ہوئے۔
اصغر پوناوالا کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پروگرام کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر ان کے مطابق ہم طے شدہ معیار پر پورا نہ اترے تو مزید سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

نیکسٹ کیپیٹل لمیٹیڈ میں فارن انسٹیٹیوشنل سیلز کے سربراہ محمد فیضان نے کہا کہ آج مارکیٹ میں مندی کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے جبکہ کورونا وائرس کے سبب عالمی مارکیٹ میں مندی کے منفی اثرات بھی ہماری مارکیٹ پر مرتب ہوئے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »