تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

پاکستان اور دنیا کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ ہم لوگوں کو چین سے نہ نکالیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان، خطے اور دنیا کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ ہم لوگوں کو وہاں سے نہ نکالیں۔

چین میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

مہلک وائرس نے چین کے علاوہ امریکا اور جاپان سمیت 16 ممالک کو متاثر کیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں کئی پاکستان طلبہ موجود ہیں جن میں 4 طلبہ میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ طلبہ پاکستانی حکومت سے وطن واپسی میں مدد کی اپیل بھی کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں کورونا وائرس سے خوفزدہ پاکستانیوں کو نکالے جانے کے امکانات کو یہ کہہ کر ختم کردیاکہ پاکستان، خطے اور دنیا کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ ہم لوگوں کو وہاں سے نہ نکالیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے 194 ممبر ممالک کو ہدایت کی ہے کہ کوئی ملک چین سے اپنےباشندوں کو نہ نکالے، اس کا مطلب ہے کہ حکومتِ چین نے ووہان تک اس وائرس کو محدود کیا ہوا ہے، اگر شہریوں کو مختلف ممالک نکالیں گے تو وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اب تک ویانا کنونشن کے مطابق صرف سفارتکاروں کو ہی نکالا ہے لیکن ضروری ہے کہ ہم چین کی پالیسی کے ساتھ چلیں اور اس بیماری کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں اِس بیماری کی سب سے بہترین تشخیص ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ چین میں پاکستانیوں کے لیے جہاز نہ بھیجنے کا مطلب غیر ذمہ داری نہيں بلکہ بہت ذمے داری کا مظاہرہ ہے، ہمیں اپنے لوگوں کی لمحہ بہ لمحہ خبر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت ووہان میں پاکستانیوں کی بنیادی ضروریات کو یقینی بنائے ہوئے ہیں، چین میں سفارتخانہ دن رات شہریوں سے رابطے میں ہے اور ووہان سے کئی طلبا و شہریوں نے خیال رکھے جانے پر چین اور پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »