تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

سول سروس افسران کی تربیت انتہائی نا گزیر ہے: گورنرسندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ افسران کی تربیت سے حکومتی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے بالخصوص سول سروس افسران کی تربیت معاشرتی ، سماجی اور اقتصادی رفتار کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مزید تیز کرنے کے انتہائی نا گزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں Training Management and Research Wing کے ماتحت جاری سول سروس تربیتی پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چار ماہ پر محیط افسران کے تربیتی پروگرام میں عصر حاضر سے ہم آہنگ اقدامات اور دیگر امور کی تکمیل سے متعلق افسران کی تربیت کی جارہی ہے۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کے موافق ماحول دستیاب ہے انرجی ، تعلیم ، صحت ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبے ایسے ہیں جہاں پر سرمایہ کاری کے فوری نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش اہمیت کا حامل شہر ہے جہاں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار ، محنتی افرادی قوت سرمایہ کاری کے لئے انتہائی نا گزیر دلچسپی کا باعث ہے یہی وجہ ہے کہ شہر میں عرصہ دراز سے کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں جس سے اس شہر کی افادیت کا انداز ہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ مشکل وقت گذر چکا اب 2020 ءمعاشی خوشحالی اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے افسران پر بھاری ذمہ داری ہے افسران کو چاہئے کہ وہ حکومتی اقدامات پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ تبدیلی راتوں رات نہیں آیا کرتی ہے اس کے لئے وقت لگتا ہے آج وزیرا عظم کے اقدامات سے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی ، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے قرضہ اسکیم ، طلبا ءکے لئے بھی مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں غریب اور نادار افراد کے لئے احساس پروگرام کے تحت مختلف علاقوں میں اقدامات اٹھائے گئے ہیں بے سہارا افراد کی کفالت ، لوگوں کو صحت کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ کی اسکیم اور دیگر اقدامات سے سماجی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنرعمران اساعیل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر گورنرہاﺅس کو عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ہے یہی نہیں بلکہ اسکول کے بچے گائیڈڈ ٹور ز بھی کرتے ہیں اس اقدام کے باعث لوگوں کو بابائے قوم کے پہلے آفس اور تاریخی نوادرات کا مشاہدہ کرنے کو مل رہا ہے یہ ایک تاریخی عمارت ہے جہاں پر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے اپنا حلف لیا تھا افسران سے بھی یہی کہوں گا وہ بھی اس عمارت کا دورہ کریں بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاءکا مشاہدہ کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »