تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کی کزن انتقال کر گئیں

فائل فوٹو

بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن 54 سالہ نورجہاں طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

نورجہاں کو ’منی‘ بھی کہا جاتا تھا وہ شاہ رخ خان کے چچا کی بیٹی تھیں اور دونوں کے درمیان تین سے چار بار ملاقات بھی ہوچکی تھی۔

نورجہاں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے سگے کزن ہیں جو کہ ان کے چچا تاج محمد کے بیٹے ہیں جو پشاور سے پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں متحدہ ہندوستان کے وقت دہلی منتقل ہوگئے تھے اور اس دوران برصغیر کی تقسیم ہوگئی تو وہ وہیں رہ گئے۔
نورجہاں کے مطابق ان کے آباؤ اجداد کا تعلق وادی کشمیر سے تھا جو 1895 میں ہجرت کرکے پشاور آئے تھے تاہم متحدہ ہندوستان کے وقت قیام پاکستان سے قبل شاہ رخ خان کے والد ممبئی گئے تو وہیں رہ گئے اور وہیں ان کا خاندان بڑھا۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شاہ رخ خان 1978 اور 1980 میں دوبار پشاور آئے تو ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی اور اس وقت ان کی اور شاہ رخ خان کی عمریں 13 سے 14 برس تھیں۔

انتقال سے قبل نورجہاں کی خواہش تھی کہ وہ ایک بار پھر شاہ رخ خان کو دیکھیں اور وہ چاہتی تھیں کہ بولی وڈ اداکار ان کے پاس آئیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
نورجہاں کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ انہوں نے بیماری کے وقت شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

جہاں شاہ رخ خان اپنی کزن سے ملنے پاکستان آئے تھے وہیں نورجہاں بھی شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے متعدد بار بھارت گئی تھیں اور وہ ہر بار شاہ رخ خان کے لیے پشاور سے چپل سمیت دیگر تحائف لے جاتی تھیں۔

نورجہاں سیاسی طور پر بھی متحرک تھیں اور وہ پشاور میں یونین کونسلر بھی رہیں جب کہ 2018 کے عام انتخابات میں وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست سے اتنخاب لڑنے کی بھی خواہاں تھیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »