تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو بازار میں آٹا نہ ملا، خالی ہاتھ گھر لوٹ آئیں

مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری آٹا لینے مارکیٹ پہنچ گئیں لیکن انھیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

عظمیٰ بخاری آٹے کا تھیلا لینے کے لیے لاہور کی مقامی مارکیٹ میں گئیں اور دکاندار سے آٹا دینے کے لیے کہا تو جواب ملا کہ حکومت کی طرف سے آٹا نہیں مل رہا۔

دکاندار نے مسلم لیگ ن کی رہنما کو بتایا کہ ڈی سی کے نمائندے لکھ کر لے جاتے ہیں کہ یہاں آٹا نہیں پہنچا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کہتے ہیں آٹا بھرا پڑا ہے اور میں جھوٹ بولتی ہوں لیکن مارکیٹ میں بہت سی دکانوں پر گئی ہوں کہیں آٹا نظر نہیں آیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے مارکیٹ میں آٹا نہ ملنے کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عظمیٰ بخاری نے ایک ٹی وی شو کے دوران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹ میں کہیں بھی آٹا نہیں مل رہا، جس پر اگلے ہی روز پنجاب کے وزیر خوراک نے آٹے کا پورا ٹرک عظمیٰ بخاری کے گھر پہنچا دیا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »