تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

فواد کو حق نہیں کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کوئی رائے قائم کریں: چوہان

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان وفاقی وزیر فواد چوہدری پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا۔

اپنے ایک بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری ہر مہینے ہیرو گیری کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی حد کردی ہے جس کشتی کے سوار ہوں اس کا بھلا سوچا جاتا ہے فواد چوہدری کادائرہ اختیار نہیں ہے، استحقاق نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کوئی رائے قائم کریں۔
انہوں نے فواد چوہدری کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپنی وزارت میں کوئی کام کرکے بتاؤ، وزیراعظم پاکستان، پارٹی کے ہیڈ کے طور پر بھی وہ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے یکسو اور 100 فیصد مطمئن، صوبے کی پوری کابینہ 100 فیصد یکسو، ٹریژری بینچوں سے تعلق رکھنے والے سارے ایم پی اے یکسو ہیں تو فواد بتائیں ان کو کیا مسئلہ ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مجبوری یہ ہے کہ فواد میرے دوست ہیں، ورنہ میں اپنے مخصوص انداز میں جس طرح اپوزیشن کو ڈیل کرتا ہوں ان کو بڑے اچھے اچھے جواب دیتا،ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے فواد چوہدری کو اپنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ابھی تک تجربہ اور سمجھ نہیں آئی تھوڑا سا اپنے آپ کو کنٹرول کریں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فواد چوہدری ہمیشہ افراط و تفریط کا شکار رہتے ہیں وہ کبھی نہیں سدھر سکتے، کبھی کبھی اکا دکاکوئی دو چار سال میں بندے سے غلطی ہوجائے تو چلو ہوتا ہے ان کی عادت ہے انہوں نے ہیرو گیری کرنی ہوتی ہے، خدا کا واسطہ ہے کبھی آپ مولویوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالتے ہیں کبھی آپ عثمان بزدار کے چھتے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، چھوڑیں مولویوں کو اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو، آپ چندریال ٹوکے مقابلے میں کوئی غوری ٹو غوری تھری تیار کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »