تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شعیب ملک نے ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بنگلادیش کی اننگز
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جو 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم کو شاداب خان نے 43 رنز پر آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اچھا رہا ہے، لڑکے پر اعتماد ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے مگر اب بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی بگ بیش میں اچھی پرفارمنس رہی، اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احسان علی بھی اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

پاکستانی ٹیم بابر اعظم سمیت محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف اور احسان علی پر مشتمل ہے۔

بنگلا دیش کی ٹیم میں محمد محموداللہ، تمیم اقبال، محمد نعیم، لٹن داس، محمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیظ الرحمان شامل ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »