تازہ ترین
کراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاکابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاک

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کو ملاقات کے لیے بلا لیا

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملاقات کے لیے بلالیا۔

گزشتہ دنوں تحریکِ انصاف سےتعلق رکھنے والے 20 ارکانِ پنجاب اسمبلی نے پریشر گروپ تشکیل دیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اِس گروپ کو 23 جنوری کو ملاقات کے لیے بلالیا ہے جہاں گروپ کے ارکان وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

پریشر گروپ کے رکن غضنفر عباس چھینہ کا کہناہےکہ ان سب کی خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ بااختیار ہوں، ان کا اعتراض ہے کہ جو کام چیف سیکریٹری کے کہنے پر ہوجاتا ہےوہ ان کی درخواست پرکیوں نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ گروپ میں مزید دوست بھی شامل ہونا چاہتے ہیں، ہم اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبے اور پیکیج چاہتے ہیں، عوام کے مسائل اور ایوان کی بالادستی کے لیے آواز بلند کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے پریشر گروپ نے اپنے معاملات میں بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فروری تک کا وقت دے رکھا ہے۔

اس گروپ میں سردار شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ، تیمور لالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان،گلریز افضل چن ،کرنل غضنفر عباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہوانی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »