تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

بدین کے بعد خیرپور میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کا سستا آٹا مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا

بدین کے بعد خیرپور میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کا گڑبڑ گھٹالا سامنے آگیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کا سستا آٹا مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے۔

خیر پور کے یوٹیلیٹی اسٹورز نے عوام کا آٹا دکانداروں کو بیچ دیا،10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں فروخت کیا گیا اور ہر تھیلے پر یوٹیلٹی اسٹورز والوں نے 50 روپے کا منافع کمایا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹے کے تھیلوں کو گدھا گاڑی پر ڈال کر دکانوں تک منتقل کیا گیا جہاں دکاندار 10 کلو کا تھیلا 640 روپے میں شہریوں کو فروخت کررہے ہیں، یعنی 400 روپے کا تھیلا عوام کو 240 روپے اضافے کے ساتھ مل رہاہے۔

بعض دکانداروں نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹور والوں نےشرط عائد کی تھی کہ آٹا کھلا فروخت کریں یا پھر تھیلا تبدیل کرکے بیچیں۔

آٹے کے تھیلے گدھا گاڑی پر ڈال کر دکانوں تک منتقل کرنے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس کے ہر تھیلے پر یوٹیلیٹی اسٹور واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔

منیجریوٹیلیٹی اسٹورز زونل سکھر ریجن عمران گیلانی کا کہنا ہے کہ اگرملازمین نے آٹا دکانداروں کو فروخت کیا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 11جنوری کوبدین میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا وزیراعظم ریلیف پیکج کا سامان اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے کی خبر پر وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا تھا۔

اس حوالے سے مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی نے اپنی ٹیم پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں صحافیوں منہ بند کرانا نہیں آتا۔

عمر لودھی کا کہنا تھا کہ کسی کا منہ بند کرنا ہو تو 5 کلو چینی یا آٹا دے دو، پتہ نہیں آپ کو کب عقل آئے گی، وزیراعظم ہاؤس کو کیا وضاحت دوں کہ یہ میری یا میرے عملے کی نالائقی ہے؟

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »