تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

عدالتی فیصلوں سے ثابت ہو گیا کہ طاقتور اور عام آدمی کے لیے الگ قانون ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ عدالتوں کے فیصلوں سے ثابت ہو گیاہے کہ طاقتو ر اور بااثر کے لیے ایک اور عام آدمی کے لیے دوسراقانون ہے ۔

دونہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اوگرا اور نیپرا منتخب ادارے نہیں مگر فیصلے یہی کرتے ہیں۔

حکومت نے ڈیڑھ درجن کے قریب ریگولیٹرز بنا رکھے ہیں جو عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو پلارہے ہیں۔

ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ان ریگولیٹرز نے بھی عوام کو یرغمال بنارکھاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران بے رحمی سے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں ۔ عوام کے لیے دو وقت کے کھانے کا انتظام مشکل ہوچکا ہے ، غریب فاقہ کشی پر مجبور ہیں مگر حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر آئے روز تیل ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں سن کر غریب بغیر کچھ خریدے گھر چلا جاتاہے ۔لوگوں کے لیے زندگی مہنگی اور موت سستی ہوچکی ہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے ۔ ایک طرف محروم و مجبور اور پسا ہوا طبقہ ہے اور دوسری طرف طاقتو ر اور اشرافیہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ خود کو سیاہ و سفید کا مالک سمجھنے والی اشرافیہ عوام کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے ۔ لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے اعلیٰ معیار کی اور اسلام آباد سے پشاور تک غیر معیاری ہے ۔ اسی طرح اسلام آباد سے پشاور تک موٹر وے پر انٹر چینج ، آرام گاہیں اور قیام و طعام کے سروس ایریاز کے معیار میں واضح فرق محسوس ہوتاہے جس سےkpk کے عوام میں احساس محرومی پایا جاتاہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں شاہراہیں انتہائی خراب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں ۔ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے روزانہ ہونے والے حادثات میں بیسیوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔

گزشتہ روز جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عظیم بلوچ اپنے دو ساتھیوں سمیت حادثے میں جاں بحق ہو گئے مگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ان خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی طرف توجہ نہ دی تو لوگ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »