تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

وزیراعظم کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، ملاقات کیلئے اسلام آباد بلالیا

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت میں شامل متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی سے متعلق وعدے پورا نہ کرنے پر وزرات چھوڑنے اور کابینہ سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دوڑیں لگ گئیں تھیں اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

ایم کیوایم کو منانے کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی قیادت میں وفد کراچی میں موجود ہے تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے خود خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے رابطہ کرنے پر خالد مقبول صدیقی نے اپنے تحفظات ان کے سامنے رکھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کنوینر کو ملاقات کے لیے اسلام آباد بلا لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا خالد مقبول سے کہنا تھا کہ آپ کے تمام جائز مطالبات پورے ہوں گے اور تمام تحفظات دور کریں گے، ایم کیو ایم حکومتی اتحاد میں رہے گی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے بھی خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا جس کے بعد تحریک انصاف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات جلد ہوگی۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد 7 ہے جبکہ سینیٹ میں 5 ممبر ہیں۔ ایم کیو ایم کے پاس وفاقی کابینہ میں 2 وزراتیں ہیں جن میں خالد مقبول صدیقی وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سینیٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »