تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

حکومت اور پاک فوج سمیت تمام ادرے ملک کی سلامتی کیلئے ایک پیج پر ہیں: پیرزادہ یاسر سائیں

حکومت اور پاک فوج سمیت تمام ادرے ملک کی سلامتی کیلئے ایک پیج پر ہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیرزادہ یاسر شاہ نے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے صدر پرویز اقبال جٹ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا فنکشل لیگ نے پیر سائیں پگارا کی قیادت میں ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔
بھارتی فوج ایل او سی پر اشتعال انگیزی پھیلا رھی ہے اور بھارتی فوج خطے میں آگ بھڑکانے کے در پر ہے دنیا جنگی جنون کے بھارتی رویےکا نوٹس لے بھارت کو بخوبی علم ہے کہ ملک۔کا بچہ بچہ وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا فنکشنل لیگ نے ملک کے دفاع میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور حر فورس کے جوانوں نے ملک کی خاطر شہادتیں دیکر اس بات کا عملی ثبوت دیا ہے۔
موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتےہوے ان کا کہنا تھا کہ فنکشنل لیگ موجودہ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور عمران خان ملک میں جاری معاشی بحران پر جلد قابو پا لیں گے اپوزیشن جماعتیں راستے میں روڑے اٹکانے کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کریں نیب کی موجودہ صورتحال اور کرپشن کے حوالے سے پیرزادہ یاسر شاہ نے کہا کرپشن اس ملک کا ایک بڑا مسلئہ ہے جس پر قابو پانا اتنا آسان نہیں اس بہتی گنگا میں سیاستدانوں ۔اسٹیبلشمنٹ اور ادارے بری طرح جکڑے ہوے ان کو درست کرنے کیلئے نہ صرف حکومت بلکہ آئیندہ آنے والی نسلوں کو بھی کردار ادا کرنا پڑے گا۔
سندھ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عرصہ دراز سے حکومت کے نشے میں نہ صرف کرپشن کا بازار گرم کئے ہوئے ہے بلکہ بدقسمتی سے جتنے بھی ترقی کے دعوے کیئےاب عوام کے سامنے آرھےہیں کہ انہوں نے کسطرح عوام کے ٹیکس سے آنے والی رقوم کی بندر بانٹ کی جس کی وجہ سے سندھ کی عوام اب غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور حکومت سندھ کامیابی کے جھوٹے دعوے کرتے نہیں تھکتی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کی صنعتیں تباہی کا شکار ہیں اور صنعت کار دہائیاں دے رھے ہیں ملک میں جاری میڈیا ورکرز کے حوالے سے جاری بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہنا تھا کہ ہم نے میڈیا کو پروان چڑھانے کیلئے ہمیشہ اقدامات کیے مگر موجودہ دور میں صحافی برادری ایک دفعہ پھر مشکلات کا شکار ہے جس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اداروں اور ان سے منسلک میڈیا ورکرز کی فلاح کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے صحافی برادری کیلے صوبائی اور ملکی سطع پر کی جانی والی کوشیشوں کو بھی سراہا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »