تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے آج ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا جس میں وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور ایرانی ہم منصب سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا اور اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

مشاورتی اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا پاکستان خطے میں امن خراب ہونے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف بھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »