تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق ان پر بے سروپا الزامات لگائے گئے، مبشر لقمان کے پاس ایسی کوئی ویڈیو نہیں۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بات چیت کر رہے تھے کہ مبشر لقمان کے آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑا مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے جس کے بعد تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے بیچ بچاؤ کرایا۔

اس حوالے سے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہےکہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے اینکر مبشر لقمان نے ساتھی صحافی کے ساتھ مل کر یوٹیوب پرپروگرام کیا، یہ پروگرام یوٹیوب چینل پر اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق مجھ پر بے سروپا الزامات لگائے گئے، مبشر لقمان کے پاس ایسی کوئی ویڈیو نہیں، صرف ریٹنگ کے لیے پروگرام کیا گیا، ٹوئٹر پر مجھ پر بہت تنقید ہوتی ہے لیکن کبھی کسی کو بلاک نہیں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان یا تحریک انصاف مبشر لقمان کو سپورٹ کرتے ہوں گے لیکن سپورٹ کرنے سے کیا صحافت کا لائسنس مل جاتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا اپنے دفاع میں کیا، جواب دینا میرا حق ہے، آپ کسی پر الزام لگائیں توپھر رد عمل کےلیے بھی تیار رہنا چاہیے، پروگرام میں مجھ پر الزامات لگائے گئے، الزام لگانے والے کو ثابت کرنا ہوتا ہے نہ کہ جس پر الزام لگے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا ٹک ٹک اسٹار حریم شاہ سے متعلق کہنا تھا کہ حریم شاہ سے میری کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، وزارت خارجہ آفس سے جو ویڈیو لیک ہوئی وہ وہاں کی نہیں ہے، وزارت خارجہ کا آفس پانچویں منزل پر ہے، ویڈیو پہلی منزل کی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »