تازہ ترین
ناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

نوجوان پر تشدد، وسیم اختر نے حسنین حیدر کے گھر پہنچ کر معافی مانگ لی

کراچی: وسیم اختر نے بیٹے کی طرف سے معافی مانگ لی، کچھ روز قبل ان کے بیٹے نے ڈیفنس میں گارڈ کے ساتھ مل کر نوجوان پر تشدد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی نے بیٹے تیمور وسیم کی جانب سے نوجوان پر کیے گئے تشدد کو غلط قرار دیتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔

بعدازاں پولیس نے حسنین حیدر کی مدعیت میں میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

اس سلسلے میں ميئر وسيم اختر حسنین حیدر کےگھر صلح صفائی کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی غطی تسلیم کرتے ہوئے حسنین اور ان کے اہل خانہ سے معذرت کی۔

اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم دونوں کے والدین نے بہتر سمجھا کہ معاملہ بیٹھ کر حل کر لیا جائے، بچوں کا جھگڑا تھا جسے ختم کروا کے دونوں کو گلے ملوا دیا ہے۔

بعدازاں صلح صفائی کے بعد تشدد کا نشانہ بننے والے حسنین حیدر اور ان کے والد نے تیمور وسیم کو معاف کر دیا۔

حسنین حیدر کے اہل خانہ نے وسیم اختر کو مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »