تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

چھوٹی سی عمر میں ٹرک اور گاڑیاں کھینچنے والا بچہ

11 سال کی عمر کے زیادہ تر بچوں کو اپنے اسکول، کھیل اور دوستوں میں دلچسپی ہوتی ہے اور اس عمر کے بچے اپنی عمر کا یہ حصہ مصروف روٹین میں گزار دیتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے بچے سے ملوانے والے ہیں جنہیں روس کا سب سے جاندار بچہ قرار دیا گیا ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ ٹموفی اپنی عمر کے اس حصے میں زیادہ تر وقت جم میں تربیت حاصل کر کے اور زیادہ سے زیادہ وزن اُٹھا کر ریکارڈ بنانے پر محنت کر کے گزارتے ہیں۔

ٹموفی 5 سال کی عمر سے ہی ویٹ لفٹنگ یعنی وزن اٹھانے میں دلچسپی رکھتے تھے، وہ اپنے والد کو جم میں تربیت حاصل کرتے دیکھ کر ہی بڑے ہوئے۔

ان کے اس ہی شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے بچے کے والد نے انہیں خود تربیت دینا شروع کی، جب کہ بچے کی والدہ ان کی مخالفت کرتی تھیں کیونکہ وہ بے حد چھوٹا ہے۔

6 سال کی عمر میں مقامی ویٹ لفٹنگ مقابلے میں ٹموفی نے وہاں آنے والے لوگوں کو 55 کلو وزن اُٹھا کر حیران اور پریشان کر دیا تھا، یہی وہ وقت تھا جس کے بعد انہوں نے مزید محنت کرنا شروع کر دی۔

11 سال کی عمر میں ٹموفی اب اس قابل ہو گیا ہے کہ وہ نیشنل ڈیڈ لفٹ ریکارڈ کو توڑنے کے لیے پُر عزم ہے جس میں وہ 105 کلو گرام وزن اٹھا کر ریکارڈ قائم کرے گا۔

گزشتہ سال ایشین کپ میں ٹموفی نے 100 کلو گرام وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا تھا کیونکہ اتنی کم عمر میں اتنا وزن اٹھانا ایک عام بات نہیں ہے۔

لوگوں کو 11 سالہ بچے میں مزید دلچسپ بات یہ بھی لگتی ہے کہ وہ جم میں بے حد سخت تربیت حاصل کرتا ہے، ٹموفی ربڑ کے بیلٹ کی مدد سے ٹرک اور گاڑیاں بھی گھسیٹ لیتا ہے۔

اپنے گاؤں میں ٹموفی کو ایک ہیرو سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ایسے ایسے کام کر لیتا ہے جو کوئی بڑا بھی نہیں کر سکتا، یہ اپنی عمر کے بچوں سے تھوڑا مختلف ہے۔

ٹموفی اپنا خواب پورا کرنے کے لیے تربیت کے ساتھ ساتھ اپنی ڈائٹ کا بھی بے حد خیال رکھتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »