تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

آباد چیئرمین محسن شیخانی کی کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ دیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی،سینئر وائس چیئرمین سہیل ورند،وائس چیئرمین عبدالرحمٰن،سدرن ریجن کے چیئرمین محمد علی راٹاریانے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکرییٹس پینل کی شاندار کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران تعمیراتی شعبے کے فروغ اور ملک میں اداروں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے حسب رویت کردار ادا کریں گے۔
آباد کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب نائب صدر سعید سربازی،سیکریٹی ارمان صابر،ٹریژرار راجہ کامران جوائنٹ سیکریٹی محمد ثاقب صغیر،گورننگ باڈی کے ممبران عبدالجبار ناصر،عبدالوحید راجپر، عتیق الرحمٰن، بینا قیوم، محمد لیاقت علی مغل، سعیداحمد لاشاری اور زین علی کو مبارکباد دیتے ہوئے آباد کی جانب سے ملک میں پریس اور آزادی رائے کے اظہار کے لیے صحافیوں کی جدوجہد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر وترقی میں کراچی پریس کلب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی کے خلاف میڈیا پرسنز کے اہم کردار ادا کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے انتخابات میں صدر کے عہدے پر امتیاز فاران اور ملک احمد خان کے درمیان ٹائی ہونے پر نومنتخب نائب صدر سعید سربازی قائم مقام صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »