تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

ایف پی سی سی آئی الیکشن میں بزنس مین پینل پرکاروباری برادری کے اعتماد پر شکر گزار ہیں: میاں زاہد حسین

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں بزنس مین پینل (بی ایم پی) او رمیاں انجم نثار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس تاریخی کامیابی پرہم اللہ تعا لی، ٹریڈباڈیز، لیڈران اور ووٹرزکے شکر گزار ہیں۔

الیکشن میں واضح اکثریت سے ہمارے امیدوارں کی کامیابی ہمارے منشو ر اور ہماری پالیسیوں پرتاجروں اور صنعتکاروں کے اعتماد کا اظہار ہے جبکہ پاکستان کی معاشی بحالی ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ ہم کاروباری برادری کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دینگے اور انھیں مایوس نہیں کرینگے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے حکومت سے بھرپور مشاورت اورپالیسی سازوں کی رہنمائی کی جائے گی تاکہ کاروباری حالات سازگار ہو سکیں عوام کو روزگار فراہم کیا جا سکے اور ملک کو معاشی طو رپر اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے۔

ہمارے پینل میں ملک کے جانے مانے بزنس مین ہیں جنھیں معاشی معاملات پر عبور حاصل ہے اور وہ پالیسی سازی میں حکومت کو اپنی قابل عمل تجاویز دینگے۔ انھوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کسی گروپ کا نہیں بلکہ ملک بھر کی کاروباری برادری کا نمائندہ ادارہ ہے جسکی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائے گا اورہم ہر معاملہ میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ہما رے لیڈر اور نو منتخب صدرمیاں انجم نثارملک کے جانے مانے صنعتکار ہیں اور وہ جلد حکومت کو معیشت کی بہتری کے لئے سفارشات دینگے۔ انھوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی ہو چکی ہے، توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سرمایہ کاری کی صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے جبکہ بلند شرح سود نے کاروبار کرنا بہت مشکل بنا دیا ہے۔اسکے علاوہ ٹیکس اور ریفنڈز کے مسائل نے کاروباری برادری کو پریشان کر رکھا ہے۔

ایکسپورٹ میں اضافہ اشد ضروری ہے۔ زرعی شعبہ کے حالات اچھے نہیں ہیں مہنگائی میں مسلسل اضافے نے عوام کے مسائل بڑھا دئیے ہیںجبکہ بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، غیر ملکی منڈیوں میں سخت مسابقت اور دیگر متعلقہ معاملات پر سرمایہ کارمایوسی کا شکار ہیں۔ گیس کی قلت سے صنعتں بند ہیں۔ ان تمام مسائل کے حل کے لئے حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور انھیں کاروباری برادری کے تحفظات سے آگاہ کر کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

میاں زاہد حسین نے سابق وزیر اعلی بلوچستان علاو¿الدین مری، (BMG) گروپ اور اسکے چےئر مےن سراج قاسم تیلی اور پروگریسو بزنس گروپ (PBG)کے لیڈران غلام فاروق خان ، حاجی جمعہ خان اور ولی محمدکاشکریہ ادا کیا جن کی حمایت اور الائنسسے بز نس مین پینل نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میںبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

اور فیڈریشن پر بر سراقتدرگروپ(UBG) کا تختہ الٹ دیا۔انھو ں نے بزنس مین گروپ(BMG)کے چےئر مےن سراج قاسم تیلی کا بھی شکریہ اد ا کیا ۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ بز نس مین پینل کے نو منتحب نائب صدور حاجی جمعہ خان، عبدالقیوم قریشی، خرم اعجاز، شیح سلطان رحمان، ڈاکٹر محمد ارشد ، قیصر خان داو¿دزئی اور روحی رضوان بھرپو ر کام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »