تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

بلاول نے کراچی میں چار میگا پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں مکمل ہونے والے چار میگا پروجیکٹس کا افتتاح کردیا۔

جن چار منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے ان میں کورنگی ڈھائی نمبر کا پل، کورنگی 5 کا پل، حیدر علی انڈر پاس اور کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں بنائی گئی سڑکیں شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے مکمل کیے گئے ان چار منصوبوں کی افتتاحی تقریب راشد لطیف اسٹیڈیم کورنگی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق ایک ارب 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے چاروں منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کورنگی ڈھائی نمبر پر 33 کروڑ روپے لاگت سے پل کو تعمیر کیا گیا ہے جب کہ کورنگی 5 نمبر پر بنے والی پل پر 33 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت آئی۔

ترجمان کے مطابق حیدر علی انڈرپاس کی تعمیر پر 66 کروڑ 10 لاکھ روپے جب کہ کینٹ اسٹیشن کے اطراف سڑکوں کی تعمیر پر 42 کروڑ 20 لاکھ خرچ ہوئے۔

میگا پروجیکٹس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے بلاول بھٹو کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ میئر اور وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کریں۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کےلوگ بہت مشکل میں ہیں، پانی، سیوریج اور ٹرانسپورٹ کراچی کےسب سے بڑے مسائل ہیں جن کے حل کے لیے ہم سندھ حکومت کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دیتاہےاس لیے میٹرو اور موٹروے جیسے منصوبے کراچی کو ملنا چاہییں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »