تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

امریکا نے بھی ملالا کو رواں دہائی کی معروف ٹین ایجر قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو رواں دہائی کی معروف ترین ’ٹین ایجر‘ قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ایک جائزے میں ملالہ یوسفزئی کو 21 ویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین نوجوان قرار دیاگیا تھا۔

اقوام متحدہ کی نیوز سروس نے اپنے جائزے میں ملالہ کی لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں کوششوں کا اعتراف کیا اور اُن پر قاتلانہ حملے سے لے کر عالمی اعزازات کے حصول کا ذکر بھی کیا گیا۔

اب امریکا نے بھی ملالہ یوسفزئی کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں رواں دہائی کی معروف ترین ’ٹین ایجر‘ قرار دیا ہے۔

جنوبی اور وسط ایشیا کے لیے قائم مقام امریکی معاون سیکرٹری ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ 2019 کے اختتام پر اقوم متحدہ کی معروف ٹین ایجر کی لسٹ میں ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ کو 2014 میں نوجوانوں پر ظلم و ستم کے خلاف اور بچوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد پر نوبیل امن انعام سے بھی نوازا گیا۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی 1997 میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں، تعلیم، امن اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والی ملالہ کو خاموش کرنے کے لیے دہشت گردوں نے 9 اکتوبر 2012 کو ان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا۔

لیکن یہی ملالہ اس کے بعد دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بن گئیں، 2014 میں ملالہ کو کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز ملا تو دنیا دنگ رہ گئی۔

ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی اب پاکستان کے علاوہ افریقا، شام اور دیگر خطوں کے تعلیم سے محروم بچوں کی بھی آواز بن گئی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس وقت برطانیہ میں ہی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ ملالہ نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا میں حقیقی تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »