تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

حکومت کا 89 دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں دواؤں کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ آج کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، پہلی ترجیح پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پر بسنے والے افراد میں 7 لاکھ سے زائد گھر بھارتی افواج کی کراس بارڈر فائرنگ کی زد میں آتے ہیں، 13 ہزار سے زائد گھرانوں کو حکومت پاکستان احساس پروگرام کے تحت مالی معاونت فراہم کرے گی، پیکیج کے تحت 67 کروڑ روپے لاگت سے متاثرہ گھرانوں کو امداد ملے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ جنجال پورہ بنا ہوا تھا، کابینہ نے 11ممبران پر مشتمل اسپورٹس بورڈ کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پولیو کے لیے فنگر مارکر کی بھارت سے امپورٹ کی منظوری دی گئی ہے جب کہ ای سی ایل میں ناموں کے اندراج و اخراج کے ایجنڈے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

معاون خصوصی نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ نے مریم نواز کا نام نہ نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی ہے، جب کہ کابینہ نے 4 نام ای سی ایل میں ڈالنے اور 8 نام نکالنے کی منظوری بھی دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے چئیرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد کو صاف کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ اسلام آباد میں میونسپل فنکشن مانیٹر کرنے کے لیے کمیشن بنایا گیا ہے جس کےچئیرمین علی اعوان ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق کابینہ نے 12دسمبر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی ہے، جب کہ عرفان بخاری کو چیئرمین ایگزم بینک پاکستان تعینات کی منظوری دی گئی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »