تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

سی سی آئی اجلاس: وزیراعظم کی پانی کے وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا اجلاس ہوا۔

سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔

اجلاس میں صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عملدرآمد فارمولے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات بھی منظورکی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تمام صوبوں کو پانی کے وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے اور تمام صوبوں کی عوام کو یہ یقین ہو کہ پانی کے وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو رہی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانی کی تقسیم پر قانونی اور تکنیکی ماہرین مل کر سفارشات پیش کریں گے اور کمیٹی ایک ماہ میں سفارشات مرتب کرکے مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پانی کی مقدار جاننے کے لیے ٹیلی میٹری نظام کی جلد از جلد تنصیب یقینی بنائی جائے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ کونسل کے اجلاس میں سندھ نے صوبوں کے فنڈ سے ایف بی آر کی کٹوتی کا معاملہ اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے، حویلی شاہ بہادر اوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تقرری سے متعلق ڈرافٹ، ایل پی جی کی پیداوار پر وزارت پیٹرولیم کو رائیلٹی، متبادل توانائی پالیسی 2019 اور سی سی آئی کی سالانہ رپورٹ 2016 اور 2017 کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کے معاملہ پر بھی اجلاس میں بات چیت کی گئی جبکہ کونسل نے سی جے ہائیڈرو پاور منصوبے کے این او سی کا معاملہ موخر کردیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قدرتی وسائل کی تقسیم کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 158 اور 172 پر عملدرآمد کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جبکہ کونسل نے مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »