تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے تنازع کے سفارتی حل پر زور

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم عمران نے سعودی عرب کے دورے پر ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی تناظر میں دو طرفہ امور پر وسیع مشاورت کی گئی اور پاک سعودی عرب تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا گیا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا اور سعودیہ کی جی 20 صدارت کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نےکہا کہ یہ عالمی برادری میں سعودی عرب کے قائدانہ کردارکا عکاس ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات اور اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے معاشی سرمایہ کاری میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نےسعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کے متشدد اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں او آئی سی اور دیگر ذرائع سے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی ٹیم جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

بعدازاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان السعود وزیراعظم عمران خان کو خود گاڑی چلا کر ائیرپورٹ لائے اور الوداع کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »